گلبرگہ20؍اپریل( اعتمادنیوز): کرناٹک پبلک سرویس کمیشن کے تحت مختلف سرکاری
محکمہ جات میں مخلوعہ440گزیٹیڈ پروبیشنرس جائیدادوں کے لئے کل ہوئے امتحان
میں نقل نویسی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، بیلاری کے امتحانی مرکز میں
5اُمیدواروں کو نقل نویسی کی پاداش میں ڈیبار کا گیا، ریاستی سطح پر کل
2لاکھ67ہزار472اُمیدواروں نے 625امتحانی مراکز میں کے پی ایس سی کے پرچہ
جات لکھے، کل کرناٹک بند منظم کئے جانے کے پیشِ نظر 25فیصد اُمیدوار
امتحان
میں حاضر نہیں ہوسکے۔ امتحانی مراکز کے باہر سخت ترین پولیس بندوبست کیا
گیا تھا جبکہ امتحانی مراکز کے اندر ویڈیو گرافی کا بھی انتظام تھا، متعلقہ
اضلاع میں امتحانات کے انعقاد کی راست نگرانی ڈپٹی کمشنرس نے انجام دی ۔
کے پی ایس سی امتحانات کے بنگلور شہر میں 164، میسور میں105، شیموگہ میں
63، گلبرگہ میں55، بیلگام میں45، ہبلی میں38، رائچور میں37، بیلاری میں36،
گدگ میں35، بھدراوتی23، دھارواڑ میں22، بیجاپور میں12 امتحانی مراکز قائم
کئے گئے ۔